تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:تیزرفتارکاردرخت سےٹکراگی،2خواتین جاں بحق،4بچوں سمیت 5افرادزخمی

میاں چنوں﴿رضا جعفری سے﴾موٹر وے پرکامونکی سے ملتان جانے والی تیز رفتار کار سڑک کنارے سفیدے کے درخت سے ٹکرا گئی2خواتین جاں بحق،-4بچوں سمیت -5افراد زخمی ۔گاڑی تباہ۔حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا ۔پولیس ۔تفصیلات کے مطابق علی الصبح کامونکی سے ملتان جانے والی تیز رفتار کارنمبری LRK7438جسے عبدالسلام نامی شخص چلا رہا تھامیاں چنوں بائی پاس موٹر وے پرچک نمبر 128پندرہ ایل کے موڑ کے قریب سڑک کنارے موجودسفیدے کے درخت سے ٹکرا گئی۔جس سے -2خواتین بشیراں بی بی اور مریم بی بی موقعہ پر جاں بحق ہوگئیںجبکہ -4بچوں-10سالہ ساندہ،-8سالہ رحمان،-4سالہ طلحہ اور-3سالہ رمضان و ڈرائیورسمیت -5افراد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا گیا ہے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی تباہ ہوگئی پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا ۔موٹر وے پولیس جائے حادثہ پر -1گھنٹے بعد پہنچی زخمیوں اور ہلاک شدگان کو وہاں سے گزرنے والے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں  کمالیہ : منگنی توڑنے کی رنجش، بشارت علی کوگلےّ میں صافہ ڈال کر جان سے مارنے کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker