تازہ ترینعلاقائی

میانوالی: کسانوں کا احتجاج اور ڈی سی او کے دفتر کے سامنے دھرنا

میانوالی ﴿ نامہ نگار﴾ ضلع میانوالی میں کسان اتحاد ورکر وں نے میٹنگ کی۔ اور جلوس نکالااور ڈی سی او کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بجلی کے بلوں کو جلایا۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر بلوں میں ٹیکس کم نہ کیے گئے تو وہ بل جمع نہیں کرائیں گے۔ اس احتجاج میں خوشاب ، عیسٰی خیل اور ضلع میانوالی کے آس پاس کے کسانوں نے شرکت کی۔ ضلع میانوالی میں 1500زرعی ٹربائن چل رہے ہیں۔ فی کس ٹربائن کا بل 2لاکھ 30ہزار آیا ۔ جو کہ 30کروڑ بنتا۔ جو پچھلے گزشتہ بلوں کی نسبت ڈبل ہے۔ انہوں نے احتجاج میں یہ بھی کہا کہ وہ بل جمع نہیں کرائیں گے۔ اور اگر کوئی کنکشن کاٹنے آیا تو وہ اس کی مزحمت کریں گے۔ انہوں نے ڈی سی او میانوالی زبیردریشک سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت تک ان کا پیغام پہنچا دے۔ اور دوسرے صوبوں کی طرح صوبہ پنجاب کے زرعی زمینوں کے لئے پانی کا مناسب بندوبست کرے۔ اور ضلع میانوالی کو زرعی ٹربائنوں پر جو اضافی ٹیکس لگایا گیاہے اس سے مستثنٰی قراردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  میانوالی:ٹھیکیدار کے وحشیانہ تشددسے ہلاک ہونیوالے شخص کی میت روڈ پر رکھ کے احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker