تازہ ترینعلاقائی

تحریک حقوق میانوالی سیاہ پٹیاں باندھ کر وزیراعلی پنجاب کے دورہ میانوالی پر احتجاج کریں گے۔

میانوالی﴿نامہ نگار﴾ میاں شہبازشریف نے ایم پی ا ے عا مر حیات روکھڑی کی فاتحہ خوانی کے موقع پر 24گھنٹے میں مقدمہ خارج کرنے کااعلان کیا تھا۔ہم میانوالی کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،احتجاجی پروگرام کو آخری رات فائنل کیا جائیگا۔حاجی خورشید انور ،جاوید اقبال،عبد الوہاب،عطائ اللہ روکھڑی و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس۔تحریک حقوق میانوالی ک قائدین حاجی خورشید انور خان سابق تحصیل ناظم جماعت اسلامی کے راہنمائوں حافظ جاویداقبال ساجد، عبد الوہاب خان،جے یو پی کے حاجی عطا ئ اللہ خان تحریک کے چئیرمین حاجی فلک شیر عوامی نے عوامی ہاوس کچہری روڈ میانوالی میں پریس کانفرنس میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ میانوالی کے موقع پر سیاہ پٹیاں باندہ کے احتجاج کیا جائے گا۔ان راہنمائوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف نے ایم پی اے عامر حیات روکھڑی کی فاتحہ خوانی کے موقع پر 24 گھنٹے میں مقدمہ خارج کرنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن کئی ماہ گزرچکے ہیں اور وعدہ پورا نہیں کیا گیا حکومت پنجاب نے ہمارے ساتھ با ربار وعدہ خلافی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم میانوالی کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔میانوالی کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔میانوالی میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے میانوالی کو رائیلٹی دی جائے انہوں نے کہاکہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے ایک سوال کے جواب میں ان راہنمائوں نے کہا کہ احتجاج کے پروگرام کو آخری رات کو فائنل کریں گے۔کس مقام سع جلوس کے پروگرام کو نکالیں گے یہ پروگرام اخری لمحے تک خفیہ رکھا جائے گا۔کیونکہ ظالم پنجاب حکومت ناقابل اعتبار ہے انہوں نے کہا ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے انہوں نے میانوالی کے ارکان اسمبلی پہ کافی تنقید کی اور کہا ارکان اسمبلی انتظامیہ الہ کار بنے ہوے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی

یہ بھی پڑھیں  آؤ پہلے اپنے آپ سے عہد کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker