تازہ ترینعلاقائی

کمشنر سرگودھا شوکت علی نے میانوالی کا دورہ کیا

میانوالی ﴿نامہ نگار﴾ترقیاتی سکیموں کی پراگرس ،ریکوری ٹارگٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے 14جون میانوالی کے دورہ انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر سرگودھا ڈویژن شوکت علی میانوالی کا دورہ کیا۔ ترقیاتی سکیموں اور وزیر اعلیٰ کے 14جون 2012کو میانوالی کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس سلسلہ میں ڈی۔ سی ۔ او آفس میٹنگ روم میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر سرگودھاشوکت علی نے کہا کہ ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں تھیلیسمیا سینٹر کے قیام کے انتظامات ،بلڈ بنک، لیباٹری اور وارڈز کی تشکیل کا کام فوری مکمل کیا جائے صفائی کا معیار بہترین ہونا چاہیے۔اور وافر مقدار میں ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائیاس موقع پر ڈی۔سی ۔او ذوالفقار احمد ،ڈی ۔پی ۔او میانوالی زبیر دریشک جملہ محکموں کے ڈی اوز اور ضلعی افسران نے کمشنر کو اس سلسلہ میں خصوصی بریفنگ دی ۔ کمشنر سرگودھا شوکت علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے 2ماہ قبل تعمیراتی محکموں کے افسران کو ترقیاتی منصوبے 15جون 2012÷ئ تک ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی۔ 100%فزیکل و فنانشل پراگرس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور: عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف کیے جائیں گے، ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker