تازہ ترینعلاقائی

ضلع میانوالی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

میانوالی﴿نامہ نگار﴾سے آج میانوالی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈائو ن ہڑتال کی گئی۔اس میں انجمن تاجران کے صدر اور تاجر برادری نے ہڑتال میں شرکت کی۔ جلوس کمیٹی چوک سے ہوتا ہوا جہاز چوک اور پھر وتہ خیل چوک پہ جا کر دھرنا دیا۔میانوالی میں لوڈشیڈنگ 18سے 20گھنٹے ہو رہی تھی عوام کا مطالبہ تھا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔ تاکہ وہ معمول کے مطابق کاروبار کر سکیں۔ عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگر لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پھر ہڑتال ہوگی اور اس کی تمام تر ذ مہ داری ایکسین واپڈا پر ہو گی۔ جبکہ جلوس کی قیادت انجمن تاجران کے صدر عارف عظیم خان، فلک شیر عوامی ، ثنا اللہ خان اور محمد افضل خان نے کی ۔ انہوںنے عوام کو پُر امن رہنے کو کہا ۔ جلوس میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی۔ اور وتہ خیل چوک سے پُر امن طریقہ سے جلوس کا اختتام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker