تازہ ترینعلاقائی

رینٹل پاورسکینڈل کے مرکزی کردار کو ملک پر مسلط کرنا ظلم ہے،شیر افگن

میانوالی ﴿نامہ نگار﴾ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا وزیر اعظم بننا بد قسمتی ہے۔رینٹل پاور سکینڈل کے مرکزی کردار کو پاکستان پر گہری سازش کے ذریعے مسلط کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مکمل صحت یابی کے بعد اسلا م آباد سے واپسی پہ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجہ پرویز اشرف کسی طور پر وزیراعظم کے منصب کے قابل نہیں ہیں۔لیکن بڑے بڑے سیاسی راہنمائوں نے اس جرم میں حصہ لیا ہے آنے والی والی نسلیں ا س فیصلے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گی۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،ملک کو بحران سے نکالنے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وزیر بجلی پانی کا حلف اٹھا کر سب سے پہلے کالاباغ کے منصوبے کا باب بند کر نے کا اعلان کیا تھا اس لئے بھی عوام ان سے متنفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چیئرمین سینیٹ عدالت میں پیش ہوں گے؟ سپریم کورٹ کے نوٹسزپررائےمانگ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker