تازہ ترینعلاقائی

میانوالی:پندرہ سالہ بچی کو ونی دیکر زبردستی شرعی نکاح پڑھانے پربھائی،چچا،مولوی،دولہا کے والد کے خلاف مقدمہ درج

میانوالی﴿نامہ نگار﴾پندرہ سالہ بچی کو ونی دیکر زبردستی نکاح پڑھانے پر چچا،بھائی،مولوی ،دولہا کے والد کے خلاف مقدمہ درج،دولہا میاں کی عمر ۹ سال بیان کی جاتی ہے۔ایف آئی آر میں تھانہ موسیٰ خیل کے علاقہ وانڈھا چھبورانوالہ کی رہائشی15سالہ بچی مسماۃ یاسمین دختر شیر خان نے بیان ریکارڈ کرایاکہ اسکے بھائی محمد عمران پر اپنی ہی برادری کی خاتون مسماۃ نسیم بی بی زوجہ محمد اشرف چھبورا سے ذیادتی کا الزام لگا جس پر دونوں برادریوں میں پنچائیت ہوئی۔جس میں جیلانی خان ولد نوراحمد نے فیصلہ کیا کہ مجھے بطور ونی دیا جائے اس فیصلہ پر میر ے بھائی عمران،چچا بشیر احمد ،امیر قلم،نذیر احمد،نے عمل درآمد کراتے ہوئے ۹ سالہ محمد اکرم ولد محمد زمان سے دوست محمد ولد حاجی فتح محمد ،محمد آیاولد احمد رمضان، محمد اسلم پسران محمد آیا کی موجودگی میں زبردستی نکاح پڑھایا۔ مولوی محمد رمضان ولد سلطان نے شرعی نکاح زبردستی پڑھایااس نکاح سے میری والدہ ناراض تھی میں اپنی والدہ کی موجودگی میں پولیس کو بیان دے رہی ہوں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف دفعہ 109,310-Aکے تحت مقدمہ درج کر لیا تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ونی کی گھناونی رسم کا واقعہ 2جولائی کو پیش آیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker