میانوالی﴿نامہ نگار﴾میانوالی موچھ کے نواحی گائوں محمد یار والامیں معمولی لین دین پر چاقوئووں کے وار کرکے سمیع اللہ خان ولدکرمداد خان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔سوموار کی رات 10بجے کے قریب کرمداد کے گھر پر دستک دیکر ملزمان اسحاق خان،حبیب اللہ ،صورت خان،بلال خان نے چاقوئوں سے وار کرکے سمیع اللہ خان کو موقع قتل کر دیا جب کہ خاتون اناراں بی بی ،محمد ارشد ،عزیز اللہ،قمر عباس شدید زخمی ہو گئے۔