تازہ ترینعلاقائی

میانوالی:سینئرصحافی کے گھرداخل ہونے پر ڈی پی او کا سخت ایکشن اے ایس آئی حمید اللہ وڑائچ معطل

میانوالی(نامہ نگار)صحافی طارق ندیم کے گھر میں داخل ہو کر اے ایس آئی تھانہ سٹی نے اختیارات سے تجاوز کرکے بدتمیزی کی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نے اے ایس آئی حمید اللہ ورائچ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ڈی پی او میانوالی زبیر دریشک نے سینئر صحافی طارق ندیم کے گھر داخل ہونے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی تھانہ سٹی میانوالی حمیداللہ وڑائچ کو فوری معطل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ صحافی طارق ندیم کے گھر میں داخل ہو کر اے ایس آئی نے اختیارات سے تجاوز کیا اوربدتمیزی کی جس پر میانوالی پریس کلب کے ممبران نے گزشتہ شام مظاہرہ بھی کیا ۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی ابوالحسن ذوالقرنین نے 22اے کی درخواست پر اے ایس آئی حمید اللہ وڑائچ کے خلاف صحافی کے گھر میں غیر قانو نی داخل ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف حکومت کے دو سال مکمل، کارکردگی رپورٹ جاری کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker