میانوالی( نامہ نگار) سے میانوالی کے نواحی علاقے کالاباغ بنوں روڈ پر ٹھیکیدار کے وحشیانہ تشددسے ہلاک ہونیوالے شخص کی میت روڈ پر رکھ کے احتجاج کیا گیا۔ہلاک ہونے والے ملک محمد اچھرال کو موچھ کے قریب بنوں روڈ پر ہلاک کیا گیا۔جس پر لوگوں نے احتجاج کیا اور بنوں روڈ کو بند کر دیا۔اور مطالبہ کیاکہ با اثر شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔