پاکستانتازہ ترین

آنجہانی گلوکار کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کو گزرے تین سال ہوگئے

نیو یارک (ڈیسک رپورٹر) پاپ موسیقی کو نئے رنگ دینے والے آنجہانی مائيکل جيکسن کی آج تيسری برسی ہے۔  امريکی رياست انڈيانا ميں انتيس اگست انيس سو اٹھاون ميں پيدا ہونے والے مائيکل جوزف جيکسن نے پانچ سال کی عمر ميں  موسيقی کے ميدان ميں قدم رکھا۔  انيس سو ستتر ميں مائيکل جيکسن نے فلموں کے لئے پہلی پرفارمنس دی۔ البم آف دی وال نے ان کے لئے شہرت کے نئے دروازے کھول ديئے۔ مائيکل جيکسن کی عالمی ريکارڈ يافتہ البم تھرلر انيس سو بياسی ميں ريليز ہوئی جس کي پانچ کروڑ کاپياں دنيا بھر ميں فروخت ہوئيں۔  صرف ايک سال بعد ميوزک البم مون واک نے مائيکل جيکسن کی شہرت کو ہر سو پھيلا ديا۔ انيس سو ستاسی ميں ان کی سولو البم بيڈ  نے دھوم مچادی۔ مائيکل جيکسن کی ازدواجی زندگی کچھ ذيادہ کامياب نہ تھی۔ ان کی شادی انيس سو چورانوے ميں راک سٹار ايلوس پريسلے کی بيٹی ليزا پريسلے سے ہوئی جو صرف دو سال ہی چل سکی۔ مگر ان کی شہرت کی گاڑی ہر نئے البم کے ساتھ آگے بڑھتی رہی۔ ان کے ديگر البمز ميں انونسبل، ون مور چانس وغيرہ شامل  ہيں۔ کئی دہائيوں تک موسيقی کی دنيا پر راج کرنے والے مائيکل جيکسن پچيس جون دو ہزار نو کو حرکت قلب بند ہونے سے پچاس سال کی عمر ميں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ مگر اپنے ہزاروں گيتوں کی وجھ سے آج بھی وہ کروڑوں مداحوں کے دلوں ميں زندہ ہيں۔ سماء/ایجنسیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker