تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے نئے پرانے تمام ورژنز میں بڑی خامی دریافت، صارفین ہیکرز کے نرغے میں

حال ہی میں مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دریافت کی گئی ایک خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز کسی بھی ونڈوز صارف کے کمپیوٹر پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے اپنے سافٹوئیر میں موجود اس بگ کا اعتراف کیا ہے اور اسکے حل پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 سے 11 تک کوئی بھی ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور غیر ضروری ویب سائیٹس ہرگز وزٹ نہ کریں جب تک کمپنی اس مسئلہ کا حل تلاش نہیں کر لیتی۔ اس بگ کا فائدہ اٹھانے کے لیے ہیکرز نے مختلف ویب سائیٹس تخلیق کی ہیں، جب کوئی صارف یہ ویب سائیٹ کھولتا ہے تو اس میں موجود خفیہ کوڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر کی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سسٹم ایڈمنسٹریٹر تک رسائی حاصل کرلیتا ہے اور یوں آپکا کمپیوٹر مکمل طور پر ہیکرکے قبضہ میں آجاتا ہے۔ گو کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں آج بہت کمی واقع ہوچکی ہے، اور زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین گوگل کرومیا موزیلا فائر فاکس کو ترجیح دیتے ہیں تاہم ابھی بھی کم وبیش 10 فیصد انٹرنیٹ صارفین مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال کررہے ہیں اور ان میں بڑی تعداد ونڈوز ایکس پی صارفین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker