تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

آٹھ سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز

کراچی (نامہ نگار) کراچی کے نوعمر شافع تھوبانی نے صرف 8 سال کی عمر میں دنیا کے سب سے چھو ٹے مائیکرو سافٹ سرٹیفائڈ ہولڈر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ آسماں کی بلندیاں نگاہوں میں لئے ننھا منھا، نٹ کھٹ اور معصوم شافع تھوبانی نے صرف آٹھ سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کر کے آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے، شافع کا کہنا ہے کہ پہلے بہت مشکل تھا لیکن اب آسان لگتا ہے اور میں بہت خوش ہوں۔ شافع کے والد کا کہنا ہے کہ مرحومہ عارفہ کریم سے سب گھر والے متاثر تھے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی شافع کو مجبور نہیں کیا، بچے کو جس چیز کا شوق تھا اسے وہی کروایا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker