تازہ ترینعلاقائی

مڈل مین گنے کے کاشت کاروں کا استحصال کر رہے ہیں حکومت فوری نوٹس لے کسان بورڈ پاکستان

kissan boardلاہور (پ ر ) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے حکومت پنجاب کی طرف سے شوگر ملوں کو سکروز کی بنیاد پر کاشت کاروں کو ادائیگی کے حکومتی ڈائریکٹو کو کسان دوستی قرار دیا ہے۔ انھوں نے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے شوگر ملیں اس حکومتی فیصلے کو نہ صرف ماننے سے انکاری ہیں بلکہ جنوبی پنجاب میں کاشت کاروں سے کہا جارہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف شوگر ملوں نے انٹرکورٹ اپیل کر رکھی ہے۔
حکومت شوگر ملوں کی طرف سے کاشت کاروں کو جاری کردہ سی پی آر پر رقوم کی ادائیگی کو بھی بروقت یقینی بنائے کیوں کہ بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث کاشت کار نہ صرف اپنی فصل مڈل مین کے ہاتھوں کم قیمت بیچنے پر مجبور ہیں بلکہ مڈل مین شوگر ملوں کی طرف سے جاری کردہ سی پی آر بھی کم قیمت پر نقد ادائیگی کر کے کاشت کاروں سے خرید رہے ہیں۔ جنوبی اور وسطی پنجاب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیمینا ٹکٹوں کی طرح کاشت کاروں سے سی پی آر خریدے جا رہے ہیں، بے بس اور مجبور کاشت کار اپنی ضرورت کے تحت انھیں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعلیٰ اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیں، کاشت کاروں کو شوگر ملز مالکان اور مڈل مین کے استحصال سے بچایا جائے

یہ بھی پڑھیں  جمبر: رانا حیات خان 28 اکتوبر کو جمبر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ذرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker