
جمبر(تحصیل رپوٹر)جشن ولادت حضرت محمد ﷺ انتہائی مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ عیدمیلادالنبی کے موقع پر جمبر میں بھی جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں تاجر، سیاسی و سماجی، مذہبی اور طالبعلموں نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس نوری مسجد سے شروع ہوکر جمبر کے مختلف شاہراؤں سے گزرتا ہوا جمبر اڈا پر پہنچا جہاں پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ قاری پیر صابر صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہماری زندگی کا بہت اہم دن ہے کیونکہ آج کے دن دونوں جہاں کے آقا اور اللہ کے محبوب اس دنیا میں تشریف لائے۔ ہمیں حضور ﷺ کے احکامات پر عمل کرکے اپنی آخرت سنوارنی ہوگی۔جلوس کا اختتام الرحمنٰ میرج ہال پر پہنچ کر اہوا۔جہاں پر عاشقانِ مصطفیٰ کو بذریعہ قرعہ اندازی 2 عمرے کے ٹکٹ اور 100 چھوٹے انعامات سے نوازا گیا۔