تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب :ناقص دودھ اور دہی کی فروخت سرے عام جاری

پنڈی گھیب ﴿ملک فیصل منیر سے﴾ پنڈی گھیب میں ناقص دودھ اور دہی کی فروخت سرے عام جاری۔ ماہ رمضان میں بھی لوگوں کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر ہے ۔ مضرصحت پائوڈر ملا دودھ اور دہی کے استعمال سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ۔ ٹی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ۔ ناقص پائوڈر ملا دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں بھی عوام کو لوٹنے اور بے وقوف بنانے کا دھندہ سرعام جاری ہے ۔ پنڈی گھیب اور گردونواح میں جگہ جگہ ناقص دودھ اور دہی فروخت کیا جارہا ہے جو کہ نہ صرف انسانی صحت کیلئے مضر اور بہت نقصان دہ ہے بلکہ کئی بیماریاں بھی پھیلا رہا ہے ۔ دوسرے علاقوں سے دودھ بڑے بڑے ڈرموں میں آتا ہے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی قسم کے جراثم پائے جاتے ہیں جو کہ نہ صرف بیماریاں پھیلا رہے ہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی من مانی کی جارہی ہے دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹس پر دودھ اور دہی فروخت کر رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ٹی ایم اے انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے ۔ علاقہ مکینوں اور شہریوں نے ڈی سی او اٹک ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب ، اور ٹی ایم او پنڈی گھیب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ناقص پائوڈر ملا دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اور اچانک چھاپہ مار کر دودھ اور دہی کے سیمپل لیباٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھیجے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  یہ زمانہ قلم کا ہے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker