تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں موٹاپے سے بھی محفوظ رہتی ہیں

لندن (نمائندہ خصوصی) جو خواتین بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں وہ دہائیوں بعد بھی موٹاپے سے محفوظ رہتی ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچوں کےلئے ماؤں کے دودھ کے فوائد تو اپنی جگہ ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو خواتین بچوں کو کم از کم 6 ماہ تک دودھ پلاتی ہیں، عمر کی5 ویں دہائی میں ان کا وزن دیگر خواتین کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ اسی طرح جو خواتین 2 بچوں کو مجموعی طور پر 2 سال تک اپنا دودھ پلاتی ہیں، 50 سال کے بعد ان کا وزن 5 سے 8 کلوگرام کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر خواتین بچوں کو دودھ پلائیں تو موٹاپے کے باعث ہونے والے امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر وغیرہ سے ان کی ہلاکتوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح دودھ پلانے سے خواتین میں سینے کے کینسر کا خطرہ بھی بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ذمہ دارانہ صحافت کے بغیرجمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، سعد رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker