تازہ ترینکھیل

جاوید میاں داد نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

miandadلاہور(نمائندہ سپورٹس)  پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جاوید میاں داد نے 6 جنوری کو دورہ بھارت منسوخ کردیا۔ذرائع کے مطابق جاوید میاں داد نے دورہ بھارت  ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا، کانگریس اور اپویشن لیڈروں کی جانب سے اعتراضات کے بعد منسوخ کیا۔یادرہےکہ گزشتہ روز بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے کافی عرصے بعد جاوید میاں داد کوبھارت کا ویزا دینے کا  فیصلہ کیاگیا تھا، جس کے بعد سے وزارت داخلہ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ جاوید میانداد کو پی سی بی کا اعلیٰ عہدیدار ہونے کی وجہ سے ویزا دیا جارہا ہے۔واضح رہےکہ جاوید میاں داد کی بہو انڈر ورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کی بیٹی ہیں اور داؤد ابراہیم بھارتی سیکورٹی اداروں کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:ریسکیو 1122کاانسداد ڈینگی و آگاہی مہم کا دوبارہ آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker