تازہ ترینعلاقائی

غیرمعیاری منرل واٹرکی فروخت پرایکشن،کریک ڈاون کےاحکامات

ڈیرہ غازیخان﴿ بیورورپوٹ﴾.ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ غازیخان میں منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری پانی کی فروخت پر ایکشن لیتے ہوئے ایسی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دیئے ہیں . محکمہ صحت کو مارکیٹ اور دیگر مختلف ذرائع سے منرل واٹر کے تین ، تین نمونے لے کر تجزیہ کیلئے لاہور بھجوانے اور بغیر این او سی و رجسٹریشن کام کرنے والی منرل واٹر کمپنیوں کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں . یہ احکامات ڈی سی او محمد شاہد نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوںنے کہاکہ سروے سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں آٹھ کے قریب کمپنیاں منرل واٹر کے نام پر پانی فروخت کر رہی ہیں . پانی کے معیار کو چیک کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں . ضلعی انتظامیہ کی طرف سے الگ پانی کے نمونے تجزیہ کیلئے بھجوائے جائیں گے . تجزیاتی رپورٹ میں غلط بیانی پر محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے . ڈی سی او نے منرل واٹر مینوفیکچرایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے نمائندوں محمد جہانگیر مغل ، شیخ صلاح الدین قریشی ، میاں مظہر ، مدثر کھتران ، عبدالصمد ، عبدالجبار اور دیگر کو ہدایت کی کہ وہ دو روز کے اندر ضروری کارروائی مکمل کر کے اپنی کمپنی کی رجسٹریشن کرائیں بصورت دیگر کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی. علاوہ ازیں ڈی سی او محمد شاہد نے ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہوٹل اور میرج ہال میں دس بجے رات کے بعد شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی پر مالکان کی گرفتاری سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے . اجلاسوں میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی ، ڈی او انٹر پرائز شفیق احمد کھوسہ ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد سرور ، ای اے ڈی اے محمد ابراہیم راشد ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ ، ہوٹلز اور میرج کلبوں کے نمائندوں خورشید احمد ، محمد ظفر ، محمد جمیل ، جہانزیب اور دیگر متعلقہ افراد شریک تھے .

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker