پاکستانتازہ ترین

ڈرون حملوں سمیت تمام معاملات پربات کرنے کیلئے تیار ہیں،کیمرون منٹر

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سمیت تمام معاملات پر پاکستان سے رابطے کیلئے تیار ہیں،ضروری نہیں پاکستان کی تمام پارلیمانی سفارشات سے ہم اتفاق کریں،ڈرون حملے روکنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،میرے نام کا اردو میں مطلب جنتر منتر ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ میں تحقیقات کی بحالی سب سے اہم ہے،ہمیں باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے ہونگے،انہوں نے کہا کہ سیاچن کے واقعے پر ہم نے اپنے فوجی اور دیگر ذرائع پاکستان کو فراہم کئے،پاک فوج نے مدد قبول کی،دوسرے ممالک بھی پاکستان کی مدد کر رہے ہیں،کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سفارتخانے کی توسیع نہیں بلکہ نیا سفارتخانہ تعمیر کر رہے ہیں،تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے ہر اقدام کو سراہتے ہیں،کشیدگی کم ہونے سے دونوں ممالک کی معاشی حالت بہتر ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے،افغان سیکورٹی اور جمہوری عمل کیلئے پرعزم ہیں،نیٹو سربراہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دعوت نامے ابھی جاری نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ پاکستان کی تمام پارلیمانی سفارشات سے ہم اتفاق کریں،باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے ہوں گے،امید ہے حکومت پاکستان امریکہ سے تعلقات پر منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی،اس سوال پر کہ آپ نے مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف پر کیا منتر پڑھا ہے،امریکی سفیر نے کہا کہ میرے نام کا اردو میں مطلب جنتر منتر ہے،ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی ائیربیس امریکی استعمال میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button