پاکستانتازہ ترین

جعلی ڈگری ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور کھوسہ کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ۔ میر ظہور دوہزار آٹھ کے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی چھبیس جعفرآباد سے سابق وزیراعظم جمالی کے بھائی سے برتری حاصل کرکے اسمبلی کے رکن بنے جس پر میر عبدالرحمن جمالی نے الیکشن ٹریبونل میں ان کی ڈگری چیلنج کر دی۔ جعلی ڈگری پر دوہزار گیارہ میں انھیں اسمبلی کی رکنیت سے معطل کردیا گیا اور الیکشن ٹریبونل نے میر ظہور کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button