تازہ ترینعلاقائی

میرپورخاص، مسلمان لڑکی کو اغواء کے الزام میں ہندو برادری کے 4افراد کے خلاف مقدمہ درج

mirpur khasمیرپور خاص(مانیٹرنگ سیل) 18سالہ مسلمان لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام کے تحت ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے4افراد کے خلاف مقدمہ درج ، 18سالہ لڑکی انٹر کا پیپر دینے گئی تھی جسے اغوا کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے علاقے پیرآباد کے رہائشی رئیس احمد نے ٹاؤن تھانے پر بیٹی کے اغواء کا الزام کے تحت ملزم سندر داس ولد دیواچند، دلیپ کمار، ولد دیوا چند، اور دیوا چند کھتری سمیت4افراد کے خلاف ٹاؤن تھانے پر دفعہ 365-Bکے تحت مقدمہ نمبر 65/13درج کیا گیا ہے جس میں فریادی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں انٹر جماعت کا پیپر دینے گئی تھی جسے مذکورہ ملزمان نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:دو نوسربازوں نے نشہ آورچیزپلا کرٹیکسی ڈرائیورسے لاکھوں روپے کی کارچھین لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker