تازہ ترینعلاقائی

میرپور خاص:خاتون کو4بچوں سمیت قتل کر دیا گیا

میرپورخاص (مانیٹرنگ  سیل) میرپور خاص کے  قریب واقع  گاوٴں میں ایک شخص  نے  بیوی اور چار بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاوٴں جھلوری میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے دس سال کے درمیان ہیں جن میں دو لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ ندا، 5 سالہ صباح، 8 سالہ عبدل حکیم اور10 سالہ عاقب کے علاوہ بچوں کی ماں 30 سالہ ولائی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ تعلقہ پولیس نے ملزم خوشی محمد لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم گزشتہ کچھ عرصے سے بے روزگار تھا اور گھر میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دعوے ترقی کے، کرپشن اور اُمیدِزندگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker