تازہ ترینکھیل

ٹیم سلیکشن پر ہیڈ کوچ کے مصباح اور ٹیم انتظامیہ سے اختلافات

misbahلاہور(نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقہ دورہ کے دوران ہیڈکوچ ڈیوڈ واٹمور کے کپتان مصباح الحق اور ٹیم انتظامیہ سے اختلافات ، واٹمور نے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کردیا ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیاہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پر ہیڈکوچ اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان ٹیم کی سلیکشن پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ ڈیو واٹمور کے سلیکشن کمیٹی سے پہلے ہی اختلافات چل رہے تھے لیکن یہ اختلافات راحت علی اور عمران فرحت کی سلیکشن پر شدت اختیار کرگئے واٹمور راحت علی کو وہاب ریاض کی جگہ سکواڈ میں کھلانا چاہتے تھے مگر انتظامیہ نے مرضی کے کھلاڑی شامل کئے واٹمور نے اعزاز چیمہ کی ڈیماڈ کی تو مصباح نے کراچی سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد کو شام کرلیا ۔ پہلے ٹیسٹ میں راحت کو کھلانے پرواٹمور نے مخالفت کی دوسرے ٹیسٹ میں تنویر کو راحت کی جگہ کھلایا گیا تو واٹمور پھٹ پڑے اور احتجاج کیا وہ عبدالرحمان کو کھلانا چاہتے تھے ذکاء اشرف نے معاملے کی رپورٹ ٹیم منیجر نوید چیمہ سے طلب کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!