تازہ ترینکھیل

دورہ جنوبی افریقہ کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج ہے‘ مصباح الحق

misbahکراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ ٹیم کیلئے آسان ثابت نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ٹیم ہے۔ ماضی میں انگلینڈ جیسی نمبر ون ٹیم کو بھی شکست دے چکے ہیں۔ دورہ جنوبی افریقہ میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ میرے کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج ہے مگر مجھے یقین ہے کہ ہم جنوبی افریقہ کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔ ہماری کامیابی کا راز ٹیم کا متحد ہوکر کھیلنا ہے۔ اس دورے میں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی بہتر پچوں پر جنید خان اور عمر گل بہت کارگر ثابت ہوں گے۔ اگر بلے باز ٹیسٹ میچز میں اچھا سکور کرتے رہے تو ہمارے باؤلر زیادہ فائدہ مند ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker