پاکستانتازہ ترینکھیل

وزیراعظم کا مصباح الحق کو فون،اوول ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اوول ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ میں کامیابی قومی ٹیم کی جانب سے پوری قوم کو یوم آزادی کا تحفہ ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نے مصباح الحق کو ٹیلی فون کرکے گزشتہ روز اوول ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے پر کپتان سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ نواز شریف نے خصوصی طور پر یونس خان اور یاسر شاہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے، جبکہ وزیراعظم نے بہترین ٹیم ورک پر تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔ جس پر مصباح الحق نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  چوبیس گھنٹوں تک ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker