کھیل

انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے باوجود مصباح الحق کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور﴿نمائندہ سپورٹس﴾ انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی اور محدود اوورز کی سیریز میں شرمناک شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیائ کپ کیلئے مصباح الحق کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کارکردگی اور شرمناک شکست کے باوجود پی سی بی نے مصباح الحق کو پاکستانی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مصباح الحق ایشیائ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مصباح الحق تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کے بدستور کپتان رہیں گے۔ چیئرمین پی سی بی ذکائ اشرف نے میڈیا اور کرکٹ مبصرین کی تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق نے ٹیم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے بلاوجہ تنقید سے کپتان اور ٹیم کے حوصلے پست ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker