کھیل

ایشیائ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان ،مصباح الحق کپتان برقرار

لاہور ﴿نمائندہ سپورٹس﴾ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشیائ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا، مصباح الحق کپتان برقرار، شعیب ملک، عمران فرحت اور وکٹ کیپر عدنان اکمل ڈراپ، ناصر جمشید اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کے بعد ایشیائ کپ کیلئے15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت بدستور مصباح الحق کریں گے جبکہ ناقص کارکردگی پر آل رائونڈر شعیب ملک، اوپنر عمران فرحت اور وکٹ کیپر عدنان اکمل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ ناصر جمشید اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق ﴿کپتان﴾، سرفراز احمد ﴿وکٹ کیپر﴾، اسد شفیق، یونس خان، اظہر علی، عمر اکمل، حماد اعظم، محمد حفیظ، شاہد خان آفریدی، ناصر جمشید، عمر گل، عبدالرحمن، اعزاز چیمہ، سعید اجمل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ ایشیائ کپ کا آغاز11مارچ سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  شعیب ملک کی انگلینڈ سے واپسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker