تازہ ترینکھیل

محمد حفیظ کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔ مصباح الحق کپتان

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ صرف 2 فارمیٹ کا کپتان بننے سے ان پر سے دباوٴ تھوڑا کم ہوگیا ہے۔ محمد حفیظ سے انڈر اسٹینڈنگ ہے، ٹیم کے حوالے سے ان سے بات ہوتی رہتی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کیلئے ٹیم میں ہمیشہ 3، 4 تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں، کیمپ میں زیادہ کھلاڑی ہونے سے کرکٹرز کو ایڈجسٹ ہونے میں مشکل پیش نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو اوپر کے نمبر پر نہیں بھیجا جا سکتا، انٹرنیشنل کرکٹ 2ماہ سے نہیں کھیلی، اس سے فرق نہیں پڑتا،مسلسل کرکٹ کے بعد گیپ ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کا پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات کرانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker