کھیل

ہوم سیریزکے بغیرعالمی رینکنگ میں بہتری لانا ممکن نہیں،مصباح الحق

لاہور ﴿نمائندہ سپورٹس﴾ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تین سال سے ہوم گرانڈز پر بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہے اورہوم سیریز کے بغیر کسی ٹیم کیلئے عالمی رینکنگ میں بہتری لانا ممکن نہیں ہے، نیشنل ٹی ٹونٹی چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد اور شائقین کرکٹ کی بے پناہ دلچسپی بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان میں واپسی میں مددگار ثابت ہو گی۔ پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ کرکٹ ہی نہیں دیگر تمام کھیلوں میں ہوم اور اوے کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی میں نکھار آتاہے۔مصباح الحق نے رینکنگ سسٹم کوسپورٹ کرتے ہوئے کہاکہ ہوم سیریز کے بغیر پاکستان کیلئے رینکنگ میں بہتری لانا ممکن نہیں ہوگا۔ انگلش ٹیم پرتنقید کے بارے میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کیخلاف کلین سوئپ اور سری لنکا سے پہلا ٹیسٹ ہارنے پر انگلینڈ پر تنقید مناسب نہیں، وہ بجاطور پر نمبرون ٹیسٹ ٹیم ہے اور اپنی بولنگ قوت کی بنیاد پر سری لنکاسے سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو صدر منتخب کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker