پاکستان

پاکستان نے حتف2ابدالی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد﴿نمائندۃ خصوصی﴾ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف2ابدالی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا،ابدالی ہر قسم کے نیو کلیئر اور روائتی وار ہیڈز لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پیر کو ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ بیلسٹک میزائل سسٹم کو جانچنے کیلئے جاری تجربات کا حصہ ہے ، جس میں بھرپور کامیابی حاصل ہوئی ہے ، ترجمان کے مطابق حتف 2 ابدالی 180کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے اور نہایت کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ترجمان کے مطابق اس کامیاب تجربے سے پاکستان کی سٹریٹجک فورس کی صلاحیتوں میں مزید استحکام آیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ خالد قدوائی اور سٹریٹجک فورس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل طارق ندیم جیلانی بھی موجود تھے ، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وزیردفاع احمد مختار نے اس کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ۔ماضی میں اس قسم کے تجربات پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت کے درمیان تنا کا باعث بنتے تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ان سے متعلق پیشگی اطلاع دینے کے دوطرفہ سمجھوتا طے پانے کے بعد یہ معمول کی کارروائی کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔بھارت نے ایک روز قبل کروز میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker