علاقائی

الہ آباد:﴿ن﴾ لیگ کا ٹکٹ ابھی نہیں ملا ،ملک رشید احمد خا ں

الہ آباد ﴿ نامہ نگار﴾مجھے ﴿ن﴾ لیگ کا ٹکٹ ابھی نہیں ملا میں نے ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا ہوا ہے پا رٹی کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں گے۔مسلم لیگ ﴿ن﴾ میں شمو لیت کے بعد الہ آباد میں پہلی حا ضری لگوانے آیا ہو ں ۔قیام پاکستان سے قبل میرے بزرگو ں نے پا کستان بنا نے والی ٹیم میں شامل ہو کر اہم کردار ادا کیا ۔پی پی کی حکو مت نے ملک کا ستیا نا س کر دیا صدر اور وزیر اعظم کنگ آف کرپشن بن چکے ہیں مگر انہیں ذرا بھر شرم نہیں آتی 1970میں ان کے بڑو ں نے ملک پر راج کرنے کی خا طر ملک کو دو لخت کر دیا اور اس نعرہ پر بھی شرم نہ آئی کہ اُدھر تم ادھر ہم اس وقت عوامی لیگ کو اقتدار دے دیا جاتا تو ملک دو ٹکڑے نہ ہو تا ان خیا لات کا اظہار سا بق ﴿ق﴾ لیگ کے تحصیل نا ظم ملک رشید احمد خا ں نے مسلم لیگ ﴿ن﴾ میں شمو لیت کے بعد الہ آباد میں ایک جلسے میں خطا ب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا فو ج سے پنگے بازی عدا لتو ں کی حکم عدو لی اور کرپشن سے مو جو دہ حکو مت کو فرصت ملے تو غریب عوام کی طرف تو جہ دے سا بق وزیر خا رجہ آصف احمد علی جو پی پی چھو ڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں نے پچھلے چا ر سال میں اس حلقہ کی ذرا بھر بھی خدمت نہیں کی میاں برادران نے جب ہمیں ﴿ن﴾ لیگ میں شمو لیت کی دعوت دی تو میں نے کہا اپنے خا ندان یا حلقہ کے سا تھیوں سے مشا روت کے بعد جواب دو ں گا مشا ورت مکمل ہو نے پر ہم اس تیجہ پر پہنچے ہیں کہ میا ں نواز شریف ہی مسلم لیگ کی قیا دت کے اہل ہیں اور ہم نے سا تھیو ں سمیت مسلم لیگ ﴿ن﴾ میں شمو لیت کا اعلان کر دیا ہے اگر مسلم لیگ ﴿ن﴾ نے این اے حلقہ 140قصور میں 25فروری کو ہو نے والے ضمنی الیکشن کا پا رٹی ٹکٹ دے دیا اور آپ نے بھر پور ساتھ دیا تو جیت کر حلقہ کی اپنی ہمت سے زیادہ خدمت کریں گے دیگر مقررین میں ملک احمد خا ں سابقہ ایم پی اے ،ملک احمد سعید خا ں وغیرہ بھی شا مل تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker