تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:منشیات کےعالمی دن کےموقع پرمنشیات فروش سمیت تین افراد گرفتار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ منشیات کے عالمی دن کے موقع پرسٹی تھانہ بھائی پھیرو پولیس نے چھاپہ مار کر درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری تعداد اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ۔ سٹی تھانہ بھائی پھیرو کے ایس ایچ او وقار احمد نے مخبری پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر 14سے زائد سنگین دفعات میں ملوث اشتہاری ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد عرف ڈُڈا کو مخبری پر ڈرامائی اندازمیں گرفتار کرلیا ،مذکورہ ملزم شہر کے معروف منشیات فروش گروہ المعروف ﴿کیچو میچو﴾ گروپ کا اہم رکن تھا اور اشتہاری ہونیکے ساتھ ساتھ علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا جو کہ مقامی پولیس کو ہر بار چکمہ دیکر بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتا تھا یاد رہے کہ شہر میں اس گروہ نے منشیات فروشی کا ﴿نو گوہ ایریا ﴾بنا رکھا تھا جہاں پولیس بھی بے بس دکھائی دیتی تھی جبکہ منشیات کے عالمی دن کے حوالہ سے سٹی پولیس نے دلیرانہ انداز میں مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ملزمان رانا عرفان،بلال انصاری اور دیگر منشیات فروشوں سے دو سو لیٹر شراب اورناجائز اسلحہ کی بھاری مقدار بھی برآمد کر لی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: شہبازشریف کا نام بدل دیں گے، قمر زمان کائرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker