پاکستانتازہ ترین

جن شہروں میں جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل سروس کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد(بیوروچیف)  وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ جن شہروں میں جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل فون سروس کھول دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ جن شہروں میں یوم عاشورکے جلوس ختم ہوگئے وہاں موبائل فون سروس کھول دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہاں جہاں محرم الحرام کے جلوس ختم نہیں ہوئے وہاں موبائل سروس بند رہے گی۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے 52 شہروں میں محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  میانوالی: اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker