پاکستانتازہ ترین

موبائل فون کی بندش کے مثبت نتائج سامنے آئے، رحمان ملک

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی اور موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ اپنے تجربہ اور انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر کیا تھا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ موبائل فون کی بندش اور موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کے مثبت نتائج سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کل کوئٹہ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہیں ہوئے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے پمز ہسپتال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیو الے پولیس اہلکار اور تاجروں کی عیادت کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جی نائن مرکز میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا یہ نیٹ ورک ظاہر شاہ نامی شخص چلارہا ہے۔ وزیر داخلہ نے پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رضوان کوحوالدار کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہریوں کو تمغہ حسن کاکردگی سے نوازنے کا بھی جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نبی رحمت ﷺ کے در پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker