شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / بیٹری بغیر کے چلنے والا موبائل فون ایجاد کرلیا گیا

بیٹری بغیر کے چلنے والا موبائل فون ایجاد کرلیا گیا

اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں آئے روز بڑھتا جارہا ہے لیکن ہر صارف کو اس کی بیٹری ختم ہونے کا مسئلہ درپیش ہے۔ اب ماہرین نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے، ایسا موبائل فون ایجاد کرلیا ہے جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیقاتی ٹیم نے اسمارٹ فونز صارفین کا مسئلہ حل کردیا ہے۔ ماہرین نے ایسا موبائل فون ایجاد کیا ہے جو بغیر بیٹری کے چلتا ہے۔ یہ موبائل فون ہوا اور ریڈیو کی لہروں سے توانائی حاصل کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بغیر بیٹری کے چلنے والے موبائل فون کیلئے ’’بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی‘‘ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے فضا میں پہلے سے موجود ریڈیو کے سگنلز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ ریسرچر نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اس پر کام ہوگا اور یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فون کی دنیا میں انقلاب برپا کرے گی

x

Check Also

پھولنگر:مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے گاؤں کے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مرغی خانہ سے نکلنے والی بدبودار ہوا نے سارے ...

%d bloggers like this: