پاکستانتازہ ترین

کراچی:پاکستان میں پہلا موبائل فون اسکول متعارف

کراچی(مانیٹرنگ سیل)پاکستان کا پہلا موبائل فون بیسڈ ریحان اسکول متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں معروف شخصیات اساتذہ کے فرائض سرانجام دیں گی۔اس حوالے سے اسکول کی افتتاحی تقریب جمعرات کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع تقریب میں میڈیا ایئروائز کے چیئرمین طاہر اے خان، معروف ڈرامہ رائٹرفاطمہ ثریا بجیا ، معروف گلوکار محمد علی شہکی ، ٹی وی ایکٹر انور اقبال، اسکول کے مالک ریحان اللہ والا اور دیگر بھی موجود تھے۔طاہر اے خان کا کہنا تھا کہ موبائل ٹیکنالوجی کو تعلیم کے لئے استعمال ایک مثبت کاوش ہے۔ملک میں موبائل فون صارفین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریحان اسکول پروجیکٹ میں میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔فاطمہ ثریا بجیا نے بھی اس منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکول کا منصوبہ ملک کے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہو گا۔محمد علی شہکی نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے بلا تفریق سوچنا ہوگا۔اسکول کے مالک ریحان اللہ والا نے بتایا کہ یہ اسکول کسی بھی ویڈیو سپورٹڈ موبائل فون کے ذریعے کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت 12کروڑ سے زائد موبائل فون استعمال کیے جا رہے ہیں اور یہ اسکول موبائل فون کے ذریعے ملک کے کروڑوں غیر تعلیم یافتہ افراد کو تعلیم کی روشنی سے منور کیا جا سکے گا۔ ان کاکہنا ہےکہ اسکول کی ویڈیوز ملک بھر میں موبائل، ڈی وی ڈی اور ٹاپ اپ شاپس پر موجودہیں جنہیں کوئی بھی موبائل فون استعمال کرنے والا شخص اپنے فون میں میں ڈائون لوڈ کرکے کے تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن سبی ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر فہیم احمد قریشی ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker