پاکستانتازہ ترین

پاکستان کے تمام شہروں میں موبائل سروس بحال

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں گزشتہ رات دہشت گردی کے پیش نظر بند کی جانے والی موبائل سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھاکہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق عیدکے موقع پرپنجاب،سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں جس کی وجہ سےچاندرات اورعید کے موقع پر پاکستان موبائل سروس کسی بھی وقت اچانک بندکی جاسکتی ہے۔جس کے باعث رات 8بچے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں موبائل سروس کو مکمل طور پر معطل کردیا گیا تھاجسے آج 10بچے بحال کرنا شروع کیا گیا۔ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نےدارالحکومت اسلامآباد، لاہور، کراچی اورکوئٹہ میں سروس معطل کردی تھی۔ قریباً14 گھنٹے موبائل فون سروس بند رہنے کے باعث لوگ عید کے موقع پر اپنے پیاروں سے بات نہ ہونے پر کافی پریشان دکھائی دیئے اور انہوں نے حکومت کے اس اقدام پر غم اور غصہ کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عوام کو تکلیف ہوگی تاہم یہ قدم عید کے موقع پر سیکورٹی کو بہتر بنانے کےلئےاٹھایا گیا ہےاورمیں عوام سے موبائل سروس بند ہونے کی معافی چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈائری اوکاڑہ ( ریسکیو 1122کی ماہ اپریل کی کاکردگی) محمد مظہر رشید چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker