پاکستانتازہ ترین

کراچی اورکوئٹہ موبائل فون سروس بحال ہو گئی

کراچی(مانیٹرنگ سیل)  کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس کئی گھنٹے کی معطلی کے بعد جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔وفاقی حکومت نے کراچی اور کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر آج صبح سے موبائل فون سروس معطل کردی تھی۔ موبائل فون سروس کی معطلی کے اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک بتائے گئے تھے جس کے بعد شہر میں اب سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کل وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر یکم محرم کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی تھی جسے بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔ رحمان ملک نے موبائل سروس بند ہونے کا بھی عندیہ دیا تھا جس کے بعد آج صبح اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker