پاکستانتازہ ترین

15 سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس بند،

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) اکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے)نے ملک بھر میںجمعے کے روز گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر کراچی میت14بڑے شہروں میں موبائل نیٹ ورک عارضی طور کے لیے معطل کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میںموبائل سروسز بند کرنےکافصلہ وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ نیٹ ورک جمعے کے روز شام6بجے تک معطل رہیں گے۔موبائل سروسز عارضی طور پربند کرنے کی بنیادی وجہ یوم عشق رسول کے موقع پر ممکنہ تخریب کاری سے نمٹنا ہے کیوں کہ تخریب کار موبائل فون کے ذریعے دھماکے خیز ڈیوائس کو اڑادیتے ہیں۔دوسری جانب موبائل سروسز بند کیےجانے پر کراچی کے شہری انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ،شہریوں کا کہناہے کہ کراچی کے حالات انتہائی خراب ہیں جب کہ اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرنے کے لیےموبائل فون ہی واحد ذریعہ تھا تاہم حکومت نے اسے بھی عارضی طور بندکردیا۔پی ٹے اے کی طرف سے جن شہروں میں موبائل نیٹ ورک معطل کیے گئے ہیں ان میں کراچی،لاہور،راولپنڈی،کوئٹہ،پشاور،فیصل آباد ، جھنگ،ملتان،خانیوال،اٹک،مری،چکوال،چکری اور مومن کوٹ شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں آج حکومتی سطح پر اسلام مخالف فلم کے خلاف یوم عشق رسول منایا جائےگا جب کہ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:اراضی ریکارڈ سینٹر کا باقائدہ افتتاح کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker