پاکستانتازہ ترین

لاہورسمیت پنجاب کے14شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی،رحمان ملک

اسلام آباد(مانیترنگ سیل)وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کل سے عاشورہ تک لاہور گوجرانوالہ،ملتان اورفیصل آباد سمیت پنجاب کے 14شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں ہونے والے زیادہ تردھماکے موٹرسائیکل کے ذریعے کئے گئے اوراس کے لئے موبائل فون کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ، ہری پور، پشاور، نوشہرہ، مردان ، چارسدہ ، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں ، ڈی آئی خان ، ہزارہ، لاہور، ملتان ، سرگودھا، اٹک، راولپنڈی، جھنگ، رحیم یار خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پاکپتن بھکر میں کل سے عاشورہ تک موبائل فون سروس معطل رہے گی ، موبائل فون سروس پرپابندی صوبوں کی جانب سے ملنے والی درخواست پرلگائی گئی۔رحمان ملک نے حکیم اللہ محسود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرتم زندہ ہو تو بتاؤ اسلام میں کہاں لکھا ہے کہ اپنے ہی مسلمان بہن بھائیوں کو اس طرح کی بزدلانہ اورشرمنا ک کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جائے۔وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ابھی موٹرسائیکل چلانے پرپابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم آج رات کو اجلاس کے دروان اس حوالے سے غورکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ رحمان ملک صرف ڈرانے کے لئے آجاتا ہے اور جب یکم محرم الحرام کو کراچی اورکوئٹہ میں موٹرسائیکل چلانے پرپابندی لگائی تومجھ پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا میں عوام کوڈراتا نہیں بلکہ حقیقت سے آگاہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے مجھے دھمکیوں کے پیغامات بھیجے ہیں وہ دیکھ لیں کہ میں عوام کے درمیان ہوں اوررہوں گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال پرقابوپانے کے لئے بلاتفریق کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا ملک میں افراتفری پھیلانے میں کوئی تیسری قوت ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker