پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں 3 روزکیلئےموبائل سروس بندش کافیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)  محرم کے دوران دہشت گردی کے خطرے کےباعث کراچی، کوئٹہ، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں آج نماز جمعہ سے عاشورہ کے اختتام تک 3روزکیلئےموبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی اطلاعات کے باعث کراچی، کوئٹہ، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق موبائل فون سروس نماز جمعہ سے قبل بند کئے جانے کا امکان ہے۔ موبائل فون سروس یوم عاشور تک بند رکھی جائے گی۔وزارت داخلہ کی جانب سے تین روز تک موبائل سروس بندکئےجانے کےفیصلے کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت نے بھی حمایت کر دی ہے۔ یادرہےکہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھاکہ دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے کا منصوبہ بنارہےہیں جس کے باعث آئندہ تین روز نہایت اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھاکہ ملک میں موبائل سروس بندکرنے فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن ملتوی ہوئے تو نہ سیاست بچے گی نہ ریاست، مخدوم جاوید ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker