پاکستانتازہ ترین

عید پرملک بھر میں موبائل سروس اچانک بند ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں عیدکے ایام میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں کسی وقت بھی اچانک موبائل فون سروس بندکرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آبادمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے بتایاکہ عید کے موقع پر سندھ ، بلوچستان اوربالخصوص پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے حساس علاقوں میں موبائل سروس چندگھنٹے بند کرنے کی تجویزہے ۔ انہوںنے بتایا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل سروس اچانک بند ہوگئی لیکن اس کا وقت نہیں بتاسکتے،یہ فیصلہ سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے،سروس بند کرنے پر عوام سےمعذرت خواہ ہوں ۔
رحمن ملک نے کہا کہ امن وامان برقراررکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں چاہتے ، میری پوری ٹیم 24گھنٹے کام کررہی ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل پنجاب کے شہر اٹک کامرہ میں واقعہ پاک فضائیہ کے ایئربیس پر اچانک دھاوا بول کر ایک طیارے کو تباہ کردیا تھا جب کہ مقابلے میں 2سیکورٹی اہلکار اور9مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker