پاکستانتازہ ترین

یکم دسمبر سے کوئی سم ریٹیل شاپ پر فروخت نہیں ہوگی، رحمان ملک

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مدارس اور مساجد میں قیام کرنے والے مہمانوں سے متعلق مقامی پولیس کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا جبکہ یکم دسمبر سے موبائل سمیں ریٹیل شاپس سے فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے پیش تیرہ دسمبر کے بعد مساجد اور مدارس میں قیام کرنے والے مہمانوں سے متعلق پولیس کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم دسمبر کے بعد کوئی سم ریٹیل شاپ سے فروخت نہیں کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلر کو ٹی وی پر دکھانے سے عدالت نےمنع کیا تھا اس فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرینگے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ محرم میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے عوام مشکوک افرادسے متعلق پولیس کو اطلاع دیں اور اپنےگرد و پیش نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:ضلع بھر کے تمام بنیادی مراکزصحت اورہسپتالوں میں ایمرجنسی سامان اورادویات فراہم کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker