تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

0300 کے بعد اب موبی لنک کی نئی نمبر سیریز 03000

0300 موبائل کوڈ جو بہت عرصے سے موبی لنک صارفین کی پہچان رہا ہے اب اسے ایک اور صفر کے اضافے کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں موبی لنک کی جانب سے نئی نمبر سیریز 03000 متعارف کروائی گئی ہے۔اس نئی سیریز میں صارفین اپنی پسند کا نمبر یا پھر کوئی گولڈن نمبر پوسٹ پیڈ یا پری پیڈخرید سکتے ہیں۔ تاہم موبی لنک کی جانب سے قیمتوں کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ لیکن دیگر موبائل نیٹورکس کی ایسی آفرز کو مدنظر رکھتے ہوئے خیال یہی ہے کہ سلور اور گولڈن نمبرز کی قیمتیں بہت زیادہ مقرر کی جائیں گی۔موبی لنک کی یہ نئی نمبر سیریز تمام سروس سنٹرز پر دستیاب ہے، لہذا جلدی کیجئے اور اپنی پسند کا نمبر حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker