تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

موبی لنک سے پورا دن 80 پیسہ میں گھنٹہ بھر بات کریں

ghnta1یوں تو آج کل ہر موبائل کمپنی کی جانب سے صارفین کو بھانت بھانت کی ’گھنٹہ‘ آفرز فراہم کی جارہی ہیں لیکن اب موبی لنک کے بقول جاز اور جذبہ صارفین کے لیے کمپنی کی جانب سے پاکستان کی سب سے بہترین گھنٹہ آفر پیش کردی گئی ہے۔ کیا یہ بہترین ہے یا نہیں؟ یہ تو آپ لوگ ہی بتائیں گے۔

آفر کی تفصیلات:
اس آفر میں صارفین کو کسی بھی دن پہلے 10 روپے علاوہ ٹیکس کا بیلنس استعمال کرنا ہوگا۔ جس کے بعد صارفین اس آفر کو حاصل کرنے کے اہل ہوجائیں گے اور پورا دن تمام موبی لنک نمبروں پر صرف 80 پیسہ فی گھنٹہ کے حساب سے کالز کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لیسکو حکام کی بھائی پھیرو میں لوڈشیڈنگ کرنے میں من مانیاں

آفر حاصل کرنے کا طریقہ:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے اس دن 10 روپے علاوہ ٹیکس کا بیلنس استعمال کریں اور پھر اپنے موبائل سے #552* ملا کر آفر کو ایکٹیویٹ کر لیں۔
  • آفر میں کسی قسم کے سبسکرپشن چارجز شامل نہیں اور آفر کی معیاد رات 12 بجے تک ہے۔
  • آفر کی تجدید روزانہ خود ہی ہوجایا کرے گی، لیکن اگر آپ اس دن 10 روپے علاوہ ٹیکس استعمال نہیں کریں گے تو آفر چالو نہیں ہوگی۔
  • آفر ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #4*552* ملائیں۔
یہ بھی پڑھیں  کے پی کے میں وزیر اعظم کیلئے بھی ٹریفک نہیں روکا جائے گا، عمران خان

شرائط وضوابط:

  • آفر حاصل کرنے کے لیے روزانہ 11.95 روپے کا بیلنس استعمال کرنا لازم ہے۔
  • آفر کی معیاد رات 12 بجے تک ہے اور اسکی تجدید ہر روز خود ہی ہوجایا کرے گی۔
  • یہ آفر جاز ایزی لوکیشن بیسڈ چارجنگ، جاز 24 گھنٹے، پی سی او، اور ریٹیلر پیکجز کے علاوہ تمام جاز اور جذبہ پیکجز کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • بہترین گھنٹہ آفر کو دیگر تمام پیکجز پر فوقیت حاصل ہے۔ لہذا آپ کا پیکج چاہے جو بھی چارجنگ اس بہترین گھنٹہ پیکج کے حساب سے ہوگی۔
  • آفر ڈی ایکٹیویٹ کروانے پر آپ رات 12 بجے تک آفر استعمال کر سکیں گے۔
  • یہ آفر 31 جنوری 2013 تک دستیاب ہے۔
  • تمام ٹیکس اور دیگر شرائط لاگو ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں  موجودہ نصاب ونظام تعلیم کی تباہ کاریاں۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker