تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:22کنال پرجدید طرز کے ماڈل بازار کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے،کمشنر

29-01-13ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). ڈیرہ غازیخان میں 22کنال رقبہ پر جدید طرز کے ماڈل بازار کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے آئندہ ہفتے بازار کو فنکشنل کر دیا جائے گا . منصوبے پر تین کروڑ دس لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں . یہ بات کمشنر طارق محمود خان کو منصوبہ کے معائنہ کے دوران بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے تربیت یافتہ اور ا چھی شہرت کے حامل افراد کو منتخب کیاگیا ہے بازار میں سکیورٹی اور روز مرہ زندگی کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. بازار کو پرکشش بنانے کیلئے چلڈرن پارک کے ساتھ سا تھ گرین بیلٹس او رٹف ٹائلز کی تنصیب کو جاذب نظر بنایا جائے. کمشنر نے ہدایت کی کہ ماڈل بازار کے سامنے گزرنے والی پرانی ڈرین کو منہدم کر کے اس کو روڈ کا حصہ بنایا جائے . ڈی سی او افتخارعلی سہونے بتایاکہ ماڈل بازار میں 120شیڈ دکانوں کے علاوہ چلڈرن پارک ، مسجد ، دفتر ، پارکنگ ، فوڈ سٹریٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں . اس موقع پر ایس ای پراونشل بلڈنگز خاور بھٹہ ، ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق ، ڈی او بلڈنگز رشید احمد عثمانی ، ایس ڈی اوز ملک اللہ بخش ، عامر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے

یہ بھی پڑھیں  ریسکیو 1122چنیوٹ نے پنجاب بھر میں انسانی خدمات کے ساتھ ساتھ مذہبی تہواروں کو منانے میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker