علاقائی

لاہور:اداکارہ سپنا گمشدگی کیس،دوست محمد کھوسہ کےخلاف اغوائ، سپنا کے والد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور ﴿نمائندہ خصوصی﴾ اداکارہ سپنا گمشدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے رہنما دوست محمد کھوسہ کے خلاف اغوائ جبکہ سپنا کے والد مشل خان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق لاہور کے تھانہ ریس کورس میں 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں ایک مقدمہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ﴿ن﴾ لیگ کے رہنما سردار دوست محمد کھوسہ کے خلاف اداکارہ سپنا کے والد مثل خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اغوائ، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ کافی عرصے سے متنازعہ چلا آ رہا تھا اور پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی تھی گزشتہ روز جمعہ کو عدالت کے حکم پر تھانہ میں کورس میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ سپنا خان کے والد مثل خان کے خلاف بھی دوست محمد کھوسہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 468, 420 اور 471 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں دھوکہ دہی فراڈ کی دفعات لگائی گئی ہے۔ دوست محمد کھوسہ نے سپنا کے والد پر الزام لگایا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اپنے گھر میں چھپا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:ربیع الاول کا مرکزی جلوس مسجد گیلانیہ سے کل نکلے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker