شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:مودی مائنڈ سیٹ انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور:مودی مائنڈ سیٹ انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی ،ندیم اشرف ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتازاعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ مودی مائنڈ سیٹ انسانیت اورعالمی امن کیلئے زہرقاتل ہے،مقتدرقوتیں لفاظی چھوڑیں اور دوٹوک اندازمیں مودی کامحاسبہ کریں کیونکہ اگرخدانخواستہ دوایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ چھڑگئی تو دنیا کاکوئی ملک اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت دنیا کے کئی ارب انسانوں کوانتہاپسندنریندرمودی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ نریندرمودی نے اکھنڈ بھارت کا شیرازہ بکھیردیا، بھارتی عوام اسے انتخابات میں مستردکردیں گے۔جس وقت تک بھارت کی باگ ڈور مودی کے ہاتھوں میں ہے اس وقت تک اسے کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔مودی کئی دہائیوں تک چائے بیچتارہا مگر اب اس نے جنگ کا”چورن” بیچنا شروع کردیا ہے۔مودی نے اپنے اقتدار کے دوام اوراستحکام کیلئے دانستہ بھارت میں انتہاپسندی کوفروغ دیا ۔بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کے لوگ محفوظ نہیں رہے ۔ اقتدارپرست مودی کی جہالت اورحماقت دنیا کوجنگ میں جھونک سکتی ہے۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،محمدرضاایڈووکیٹ ،ناصرقریشی اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے جس پائلٹ ابھی نندن کوآزاد کیا تھاوہ بھارت میں قیدی کی طرح ہے،اسے اپنے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں۔لاہورسے جاتے وقت ابھی نندن پوری طرح تندرست وتواناتھاتاہم بھارت اس کے میڈیکل ٹیسٹ کی آڑ میں پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بھارتی بلیم گیم میں کوئی دم نہیں ، دنیا کوسچائی تک رسائی سے نہیں روکاجا سکتا۔پاکستان کوتنہاکرتے کرتے بھارت خودتنہااوررسواہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے باشعورشہری اپنے وزیراعظم نریندر ومودی کے بیانیہ سے ہرگز متفق نہیں ہیں۔ امن کاعلمبردارپاکستان اپنے پڑوسی سے جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر بھارت مہم جوئی سے بازنہ آیاتواس کانام ونشان تک مٹادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:دن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں نوجوان قتل، شہر میں کاروبار بند