پاکستانتازہ ترین

سابق ایم پی اے معین قریشی پی ٹی آئی میں شامل

ملتان (بیورو رپورٹ) سابق رکن پنجاب اسمبلی معین قریشی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنالیا، نظریاتی سیاست دفن اور کمرشل سیاست زور پکڑ گئی۔ ملتان میں سابق ایم پی اے معین قریشی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے تیور بدلے تو ساتھیوں نے بھی ملنا چھوڑ دیا، وزارت خارجہ سے استعفیٰ دیا تو زیادہ عزت ملی، واحد ضلع ناظم تھا جس نے پرویز مشرف کا استقبال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنالیا ہے، نظریاتی سیاست دفن اور کمرشل سیاست زور پکڑگئی، لوگ عہدوں کیلئے نظریے بھی بدل لیتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  شہبازشریف نے حامد میر کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker